گلیشیئرز پگھل گئے، ملکی آبی ذخائر میں اضافہ

گلیشیئرز پگھل گئے، ملکی آبی ذخائر میں اضافہ
سورس: file

اسلام آ باد : شمالی علاقہ جات میں پہاڑوں پر گلیشیرز پگھلنے کے باعث ملک کے آبی ذخائر میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ 

ترجمان واپڈا کے مطابق ملک کے تینوں بڑے آبی ذخائر میں گزشتہ روز پانی کا مجموعی ذخیرہ 13لاکھ82ہزار ایکڑ فٹ کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ تربیلا میں پانی کا ذخیرہ 5 لاکھ 7ہزارایکڑ فٹ ہے۔

 منگلا میں پانی کا ذخیرہ 6 لاکھ99 ہزار ایکڑ فٹ ہے اور چشمہ میں1 لاکھ76 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ ترجمان واپڈا نے بتایا کہ تربیلا میں پانی کی آمد 1لاکھ 42ہزار 200 کیوسک  اور  اخراج 90ہزار کیوسک ہے۔ 

منگلا میں پانی کی آمد 67 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 45 ہزارکیوسک ہے۔ چشمہ میں پانی کی آمد 1لاکھ47 ہزار600کیوسک اور اخراج 1لاکھ 47 ہزار کیوسک ہے۔ 

ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 38 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 11 ہزار500کیوسک ہے۔ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 71 ہزار600کیوسک اور اخراج 71 ہزار600کیوسک ہے۔