کینیڈا میں پاکستانی خاندان کا قتل بڑھتے اسلامی فوبیا کی مثال ہے: وزیر اعظم

کینیڈا میں پاکستانی خاندان کا قتل بڑھتے اسلامی فوبیا کی مثال ہے: وزیر اعظم
سورس: file

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں پاکستانی خاندان کا قتل مغربی ممالک میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کی مثال ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا میں پاکستانی خاندان کے قتل کیے جانے پر ٹویٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں مسلمان پاکستانی نژاد کینیڈین خاندان کے قتل کا سن کر بہت افسوس ہوا۔

انہوں نے کہا کہ  دہشت گردی کی یہ قابل مذمت حرکت مغربی ممالک میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کی مثال ہے، بین الاقوامی برادری کے ذریعہ اسلاموفوبیا کا مجموعی طور پر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

 واضح رہے کہ کینیڈا کی ریاست اونٹاریو کے شہر لندن میں ایک 20 سالہ یہودی دہشت گرد  نیتھینیل ویلٹمین نے پاکستان نژاد مسلمان خاندان پر ٹرک چڑھا دیا جس کے نتیجے میں اس خاندان کے چاروں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک 9 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا۔