کم عمر پاکستانی نے بھارت کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

کم عمر پاکستانی نے بھارت کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

ڈی آئی خان: پاکستان کے کم عمر مارشل آرٹسٹ نے بھارت کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسمائیل خان کا رہائشی 13 سالہ مارشل آرٹ کے ماہر  نعمان محسود نے بھارت کا بنایا گیا  ورلڈ ریکارڈ توڑ کر اپنا نام گنیز بک  آف دی ورلڈ ریکارڈ میں درج کر والیا۔نعمان محسود نے بھارت کے امان چھتریا کا کیپ اپس کا ریکارڈ توڑا۔ بھارت کے امان چھتریا نے ایک منٹ میں 47 کیپ اپس کیے تھے جبکہ نعمان محسود نے ایک منٹ میں 52 کیپ اپس کر کے ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعہ ریکارڈ کی تصدیق کر دی۔نعمان محسود کا کہنا ہے کہ وہ بھارت کا ریکارڈ توڑ کر فخر محسوس کر رہے ہیں اور وہ پاکستان اور وزیرستان کا مثبت چہرہ دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں۔اس سے قبل بھی نعمان محسود مختلف ریکارڈز توڑ کر اپنا نام گنیز بک میں درج کر واچکے ہیں۔