بجٹ پر حمزہ شہباز نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا

بجٹ پر حمزہ شہباز نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا

لاہور: پنجاب کے بجٹ پر اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ بجٹ بحث میں حمزہ شہباز اپوزیشن کی جانب سے بحث کا آغاز کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے بجٹ تقریر کی تیاریاں شروع کر دیں ۔ بجٹ تجاویز کے لیے اپوزیشن لیڈر کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

گزشتہ روز حمزہ شہباز نے کسان رہنماوں سے ملاقاتیں کیں وہ تاجروں ، خواتین تنظیموں کے نمائندوں سمیت دیگر سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔ ملاقاتوں کا مقصد ان طبقات کی آواز پنجاب اسمبلی کے فلور پر اٹھانا ہے ۔

اپوزیشن لیڈر نے خواجہ عمران نذیر ، بلال یاسین ، ملک ندیم کامران ، خلیل طاہر سندھو کو بھی اپنی اپنی تقاریر تیار کرنے کی ہدایت کر دی ۔

ذرائع کے مطابق خواجہ سلمان رفیق ، سمیع اللہ خاں ، عظمی بخاری ، ملک احمد خاں ، میاں نصیر ، رانا اقبال سمیت دیگر بھی اسمبلی فلور پر اظہار خیال کریں گے ۔