بین ڈنک کو زیادہ چوٹ نہیں لگی، وہ کل کے میچ کیلئے دستیاب ہیں: سہیل اختر

بین ڈنک کو زیادہ چوٹ نہیں لگی، وہ کل کے میچ کیلئے دستیاب ہیں: سہیل اختر
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

ابوظہبی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا ہے کہ بین ڈنک کو زیادہ چوٹ نہیں آئی اور وہ کل میچ کیلئے دستیاب ہیں، موسم کے خلاف کوئی منصوبہ نہیں بنایا جا سکتا لیکن ہم پروفیشنل کھلاڑی ہیں اس لئے ہمیں ہر موسم میں کھیلنے کا عادی ہونا چاہئے۔ 
تفصیلات کے مطابق سہیل اختر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے ساتھ شامل آسٹریلوی کھلاڑیوں کو شروع میں مشکل ہو ئی تھی جن کا کہنا تھا کہ ہم 4 سینٹی گریڈ کے موسم سے آئے ہیں اور یہاں شدید گرمی ہے لیکن اب وہ اس کے عادی ہو چکے ہیں جبکہ ہمیں یہاں پہلے پہنچنے کا بھی فائدہ ہوا ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ابھی 6 میچز باقی ہیں اور ہم ہر میچ کیلئے الگ الگ منصوبہ بنائیں گے اور آگے بڑھیں گے البتہ کوشش یہی ہو گی کہ شروع سے ہی جیت حاصل کر کے مومینٹم بنا لیں اور پھر اسے برقرار ر کھیں، جہاں تک بین ڈنک کی بات ہے تو انہیں زیادہ چوٹ نہیں لگی تھی، وہ اب فٹ ہیں اور کل کے میچ کیلئے دستیاب ہیں۔ 
سہیل اختر نے کہا کہ میچز میں ٹاس کا رول اہم ہو گا جبکہ اوس سے فرق پڑے گا لیکن یہ سب کنڈیشنز دونوں ٹیموں کیلئے ہیں، ہم ماضی کو بھول چکے ہیں ، ہماری حالیہ کارکردگی بھی اچھی رہی ہے جبکہ ابوظہبی میں لاہور قلندرز اور میری یادیں اچھی ہیں، کارکردگی بھی یہاں اچھی رہی ے، اس مرتبہ بھی ہم اچھی یادیں لے کر یہاں سے جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے کمبی نیشن میں تبدیلی ضرور ہو ئی ہے لیکن دستیاب کھلاڑی بھی اچھے ہیں ، زیادہ تبدیلیوں سے فرق نہیں پڑے گا، ڈیوڈ ویزے کی کمی پوری نہیں کی جا سکتی لیکن بڑی امید ہے جیمز فالکنر ان کی کمی کو پورا کریں گے ، راشد خان ٹاپ کلاس باؤلر ہیں، ان کی موجودگی سے جہاں ٹیم کو فائدہ ہو گا۔