صوبہ سندھ میں کورونا کے مزید 575 مریض سامنے آ گئے، 20 افراد جان کی بازی ہار گئے

صوبہ سندھ میں کورونا کے مزید 575 مریض سامنے آ گئے، 20 افراد جان کی بازی ہار گئے
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 575 نئے مریض سامنے آئے ہیں اور 20 مزید افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 743 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبہ میں کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 ہزار 660 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں مزید 575 نئے مریض سامنے آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 اموات ہوئی ہیں۔ 
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ اموات کی مجموعی تعداد 5164 ہوچکی ہے جبکہ آج 743 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار 247 ہو گئی ہے۔ صوبے میں اب تک 42 لاکھ 22 ہزار 207 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور اب تک 3 لاکھ 25 ہزار 93 مریض سامنے آ چکے ہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کورونا وائرس کے 23 ہزار 682 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 22 ہزار 826 گھروں پر، 20 آئیسولیشن سینٹرز میں اور 836 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 776 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 68 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے 575 نئے مریضوں میں سے 361 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 127، ضلع جنوبی 72، ضلع وسطی 64، ملیر 49، کورنگی 25 اور ضلع غربی میں 24 مریض ہیں۔ 
صوبے کے دیگر اضلاع سکھر 24، حیدر آباد 20، سانگھڑ 16، بدین 15، نوشہرو فیروز 13، عمرکوٹ 13، مٹیاری 12، میرپور خاص 12 اور سجاول میں 11 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اسی طرح ٹنڈو محمد خان 11، تھرپارکر 9، ٹھٹھہ 9، دادو 7، گھوٹکی 4، شہید بے نظیر آباد 3، شکارپور 3، قمبر، کشمور، خیرپور اور لاڑکانہ سے 1,1 کیس سامنے آیا ہے۔