وزیر اعظم شہباز شریف کا نیا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال

وزیر اعظم شہباز شریف کا نیا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال

لاہور: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے وزیر اعظم شہباز شریف کا عربی اکاؤنٹ بحال کر دیا۔


تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر نے وزیر اعظم شہباز شریف کا عربی زبان میں بنایا گیا  اکاؤنٹ  گزشتہ روز معطل کرنے کے بعد بحال کر دیا ہے۔

وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ابوبکر عمر کے مطابق یہ اکاؤنٹ کیوں کہ وزیر اعظم کے نام پر بنایا گیا تو ٹوئٹر اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ اسے وزیراعظم آفس سے ہی چلایا جا رہا ہے۔

 عربی زبان میں اکاؤنٹ  کا مقصد عرب ممالک کے برادر عوام کے ساتھ تعلقات اور روابط کو مضبوط کرنا ہے۔

https://twitter.com/abubakarumer/status/1533794043859283973

API Response: Bad Request

واضح رہے کہ گزشتہ روز   وزیر اعظم شہباز شریف کے عربی زبان میں کھولے گئے نئے ٹویٹر اکاؤنٹ کو مقبول سوشل میڈیا سائٹ کی انتظامیہ نے معطل کر دیا تھا ۔

مصنف کے بارے میں