پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ ہو رہا؟ جانیے

 پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ ہو رہا؟ جانیے

لاہور: حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں مسلسل دو بار 30 روپے فی لیٹر اضافے سے عوام پہلے ہی پریشانی کا شکار تھے کہ گزشتہ روز  قیمت میں مزید اضافے کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر سامنے آگئیں تاہم وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور ترجمان اوگرا نے ان خبروں کی نفی کر دی  لیکن 60 روپے کے اضافہ ناقابل برداشت ہونے کے باعث لوگوں نے گوگل کا رخ کر لیا ، تاہم  لوگ  گوگل پر سب سے زیادہ کس بارے میں سرچنگ کر تے رہے؟ آپ کو بتاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں کے دوران پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 200 روپے سے تجاوز کرنے کے بعد عوام نے گوگل کا رخ کر لیااور سائیکل تلاش شروع کر دی جس کی گوگل سرچز میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جبکہ مارکیٹ میں سہراب سائیکلوں کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے۔

پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس حوالے سے ٹرینڈز بھی چلتے رہے اور موٹر بائیک یا کار کی جگہ  سائیکل کے استعمال کو ترجیح دی جانے لگی تاکہ پیٹرول کی بچت ممکن ہو سکے جبکہ صارفین کا ماننا ہے کہ سائیکل نہ صرف بچت کا باعث ہے بلکہ  ماحول دوست سواری  بھی ہے۔

مصنف کے بارے میں