قلعہ سیف اللہ : ویگن گہری کھائی میں جاگری، 22 افراد جاں بحق متعدد زخمی

قلعہ سیف اللہ : ویگن گہری کھائی میں جاگری، 22 افراد جاں بحق متعدد زخمی

کوئٹہ: قلعہ سیف اللہ کے علاقے اخترزئی میں   وین کھائی میں جا گری،حادثے میں 22  افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

 ابتدائی  تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے  باعث پیش آیا جب وین موڑکاٹتےہوئے کھائی میں جا گری ۔

پولیس کے مطابق وین سڑک  سے اچانک نیچے آگری ۔ کھائی سے گر کر وین ہچکولے کھاتی ہوئی پہاڑ سے جا ٹکرائی  اور تباہ ہوگئی۔
 
ڈی پی او کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔


المناک حادثے کے بعد مقامی آبادی کی بھی بڑی تعداد جمع ہو گئی اور زخمیوں کو اپنی  مدد آپ کے تحت وین سے باہر نکالا۔  قیمتی جانوں کے ضیاع پر علاقے  کی فضا سوگوار ہے۔

مصنف کے بارے میں