دعا زہرا کیس  سے متعلق فیصلہ محفوظ، آج  ہی سنایا جائے گا

   دعا زہرا کیس  سے متعلق فیصلہ محفوظ، آج  ہی سنایا جائے گا

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے   دعا زہرا کیس  سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا، آج  ہی سنایا جائے گا۔


سندھ ہائی کورٹ  میں دعا زہرا کیس کی سماعت   کے دوران  میڈیکل رپورٹ پیش کردی گئی، سماعت کے دوران ایڈووکیٹ  جنرل نے بتایا کہ  میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کی عمر 17 سال ہے ۔ پراسیکیوٹر جنرل  نے عدالت سے استدعا کی کہ بازیابی  کی درخواست  نمٹا دیں، معاملہ ٹرائل کورٹ میں بھیجا جائے۔

دوران سماعت  عدالت نے  دعا زہرا سے پوچھا کہ کیا  آپ کی والدین سے ملاقات کرائیں ؟ جس پر  دعا زہرا پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی اور کہا کہ میں نہیں ملنا چاہتی، عدالت نے استفسار کیا کہ ہم چیمبر میں ملاقات کراتے ہیں آپ تسلی سے مل لیں جس کے بعد عدالت نے چیمبر میں ملاقات کی ہدایت کردی۔

عدالتی حکم   پر دعا زہرہ کے والد ملاقات کے بعد اپنے وکیل کی ہمراہ کمرہ عدالت کے روسٹرم پر پہنچ گئے،  والد  نے  عدالت سے استدعا کی کہ میری بیٹی نے گھر جانے کا کہا ہے  ،وکیل اور والد نے استدعا   کی کہ ملاقات کے دوران دعا نے کہا ہے کہ وہ گھر جانا چاہتی ہے عدالتی حکم پر نظرثانی کی جائے جس پرعدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیسی بات کررہے ہیں بچی نے ہمارے سامنے حلفیہ بیان دیا ہے،حلفیہ بیان کے باوجود آپ ہمیں  ایک اور حکم جاری کرنے کا بول رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں