ایم کیو ایم نے الیکشن کمیشن کی قانونی حیثیت کو چیلنج کردیا

ایم کیو ایم نے الیکشن کمیشن کی قانونی حیثیت کو چیلنج کردیا

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے الیکشن کمیشن کی قانونی حیثیت کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔


تفصیلات کے مطابق ایم پی اے کنور نوید اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز کے سابق چیئرمینز نے  سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست  دائر کی جس میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن پاکستان، الیکشن کمیشن سندھ، چیف سیکریٹری سندھ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول، ضلع کونسل کی حدود سمیت الیکشن کمیشن کے دیگر فیصلے غیر قانونی قرار دیئے جائیں۔درخواست میں مزیدکہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے ارکان مکمل نہیں اس لیے بلدیاتی انتخابات کے بارے میں فیصلے نہیں کرنا چاہیے۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ  الیکشن کمیشن کی جانب سے 29 اپریل کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کالعدم اور غیر آئینی قرار دیا جائے۔

سندھ ہائیکورٹ نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اٹارنی جنرل پاکستان، الیکشن کمیشن اور دیگر سے جواب طلب کرلیا تاہم بلدیاتی انتخابات سے متعلق نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے سے انکار کر دیا۔

مصنف کے بارے میں