عمران خان کی خواتین ارکان اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

 عمران خان کی خواتین ارکان اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) عمران خان سے گزشتہ روز خواتین ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو لانگ مارچ کے دوران خواتین کے کردار کی رپورٹ پیش کی گئی،  ملاقات میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور عامر ڈوگر بھی موجود تھے.شاہ محمود قریشی نے رپورٹ میں ملیکہ بخاری اور زرتاج گل کی تعریف کی جس پروہاں موجود دیگر خواتین ارکان  سیخ پا ہو گئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے آزادی مارچ کے دوران ملیکہ بخاری اور زرتاج گل نے پولیس تشدد اور شیلنگ کا سامنا کیا جو قابل تعریف ہے تاہم دیگر خواتین ارکان کہ یہ تعریف ہضم نہ ہو سکی اور انہوں نے کہا کہ  ڈی چوک پر بدترین شیلنگ ہم نے برداشت کی اور رپورٹ میں ہمارا ذکر ہی نہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ آپ کو رپورٹ پیش کی گئی وہ ہمیں بھی دکھائی جائے، ہم ڈی چوک کے محاذ پر شیلنگ سے بے حال ہوئیں لیکن میدان نہیں چھوڑا، سڑکوں پر ہم نے مقابلہ کیا اور سارا کریڈٹ کنٹینر پر موجودہ افراد کو دیا جا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں