پولیس نے بچے کو قتل کرنے کے الزام میں گائے کو گرفتار کر لیا

پولیس نے بچے کو قتل کرنے کے الزام میں گائے کو گرفتار کر لیا

خرطوم: سوڈان میں پولیس نے 12 سال کے بچے کو قتل کرنے کے جرم میں گائے اور اس کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق  گائے  نے 12 سالہ بچے پر حملہ کیا  جس کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہو گیا اور  موقع پرہی جاں بحق ہوگیا جس کو بعد گائے کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو قتل کرنے والی گائے کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا، بچے کا پوسٹ مارٹم بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ایسے ہی ایک واقعے میں بھیڑ  کو خاتون کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ کوئی بھی پالتو جانور اگر کسی کے قتل میں ملوث پایا جاتا ہے نہ صرف سزا ملتی ہے بلکہ متاثرہ خاندان کو معاوضہ بھی ادا کرنا پڑتا ہے۔

مصنف کے بارے میں