وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے سعودی سفیر کی ملاقات 

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے سعودی سفیر کی ملاقات 
سورس: File

اسلام آباد: سعودی عرب کےسفیرنواف بن سعیدالمالکی نے  وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے  ملاقا ت کی۔ملاقات میں پاک سعودی دو طرفہ تعلقات سمیت، باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر  تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی سفیر نے رانا ثناء اللہ کو وزارت داخلہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں  وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے تین ارب ڈالررول اوور کرنے پرسعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات انتہائی دیرینہ اور برادرانہ ہیں۔ پاکستان کے عوام خادمین حرمین شیریفین سے بے پناہ عقیدت اورمحبت رکھتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان کے مشکل ترین حالات میں ہمیشہ دل کھول کر مدد اور معاونت کی ہے۔ سعودی حکومت کی طرف سے تین ارب ڈالر کا رول اوور پاکستان کی معیشت کے استحکام کیلئے انتہائی ناگزیر تھا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورہ سعودی عرب پاک سعودیہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

وزیراعظم اور ان کے وفد کے سعودی عرب دورہ کیلئےانتظامات پربھی سعودی حکومت اورسفارتخانے کے ممنون ہیں۔ پاکستان میں 2011 میں قتل ہونے والے سعودی سفارتکار حسن القہطانی کے مجرمان کو جلد قانون کی گرفت میں لائیں گے۔

وزیرداخلہ رانا ثنااللہ قتل واقعے میں ملوث تمام مجرمان کے ایف آئی اے کے ذریعے ریڈ نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں ۔ مجرمان کو پکڑنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ پاک سعودی تعلقات خراب کرنے کی کسی بھی کو سازش کو ملکر ناکام بنائیں گے۔

مصنف کے بارے میں