شیخ رشید نے عمران خان کے "امریکی سازش بیانیے" پر خود کش حملہ کردیا 

شیخ رشید نے عمران خان کے
سورس: File

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے امریکی سازش کے بیانیے سے ہوا نکال دی۔ کہتے ہیں عمران خان کو پتا تھا کہ پٹرول کی قیمتیں بڑھانے پر اس طرح ملبہ گرنے والا ہے اسی لئے اس نے جاتے جاتے معیشیت کی بارودی سرنگیں بچھا دیں۔ مجھے بھی آئی بی نے 4 مہینے پہلے بتا دیا تھا کہ آپ جارہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اعتراف کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے جاتے جاتے معاشی بارودی سرنگیں بچھائیں اور پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کی۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے کچھ تو سوچا تھا جو جاتے جاتے تیل اور گیس کی قیمتیں کم کر گئے تاکہ نئی حکومت کے لیے مشکلات پیدا کی جائیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ عمران خان کو پتہ تھا کہ اس طرح اس پر سارا ملبہ گرنا ہے اسی لئے انہوں نے جاتے جاتے معیشیت کی بارودی سرنگیں بچھا دیں، وہ بھی وزیراعظم تھا اسے بھی پتا تھا کہ کیا ہورہا ہے۔

مصنف کے بارے میں