وزیر اعظم کی چودھری شجاعت  سے ملاقات ،ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے مل کر چلنے اتفاق 

وزیر اعظم کی چودھری شجاعت  سے ملاقات ،ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے مل کر چلنے اتفاق 
سورس: File

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے چودھری شجاعت  حسین  سے ملاقات  کی ہے ۔چودھری شجاعت نے وزیراعظم کو بیرون ملک پاکستانیوں اور بجٹ کے متعلق تجاویز دیں۔وزیراعظم نے کہاچودھری شجاعت کی تجاویز بہت عوامی ہیں اور ان  کو ضرور بجٹ کا حصہ بنائیں گے۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف  نے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے انکی  رہائش گاہ پر ملاقات کی۔وزیراعظم نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور کہا کہ آپ کے دونوں وزیر بہت محنتی اور دیانتدار ہیں۔

چودھری شجاعت نے کہا کہ ہم سب نے ملکر اس ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ہے۔وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ ، وفاقی وزیر سالک حسین ، وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ، صوبائی وزیر ملک احمد خان ، مسلم لیگ ق کے مرکزی  رہنما چوہدری شافع حسین اور ق لیگ کی ایم این اے فرخ خان بھی ملاقات میں موجود تھیں۔ 

مصنف کے بارے میں