پاکستان عوامی تحریک ایک دفعہ پھر احتجاج کیلئے تیار 

پاکستان عوامی تحریک ایک دفعہ پھر احتجاج کیلئے تیار 

لاہور:پاکستان عوامی تحریک ایک دفعہ پھر احتجاج کیلئے میدان میں آنے کیلئے تیار ہے ،پاکستان عوامی تحریک نے  17 جون کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کو 8سال مکمل ہو نے پر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے ۔

 پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے ضلعی تنظیمات کے نام مراسلے میں کہا ہے کہ کارکن ضلعی سطح پراحتجاج کریں گے،8سال سے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثا انصاف سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہا میڈیا سول سوسائٹی،وکلا تنظیمیں مظلوموں کی آواز بنیں، ایک ہی مطالبہ اور اپیل ہے عدالتی حکم پر جے آئی ٹی کو تفتیش مکمل کرنے دی جائے۔