پہلا ون ڈے : پاکستان کو فتح کے لیے 306 رنز کا ہدف 

پہلا ون ڈے : پاکستان کو فتح کے لیے 306 رنز کا ہدف 
سورس: File

ملتان : ویسٹ انڈیز نے تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو فتح کے لیے 306 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ 

ملتان میں کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور شائن ہوپ کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 305 رنز بنائے۔ شائن ہوپ نے 127 ، شمارا بروکس نے 70 ،رومان پاول 32 اور شیفرڈ نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔ 

پاکستان کی طرف سے حارث رؤف نے 4، شاہین شاہ آفریدی نے 2 ، محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

مصنف کے بارے میں