پی پی اور ن لیگ میں ایک اور بڑی ڈیل ہو گئی 

پی پی اور ن لیگ میں ایک اور بڑی ڈیل ہو گئی 

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں پنجاب کی وزارتوں کے حوالے سے اہم معاملات طے پا گئے ،آصف زرداری نے حمزہ شہباز سے اپنے تمام مطالبات منوا لئے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی حمزہ شہباز اور آصف زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، جس کے مطابق پنجاب کابینہ میں پیپلز پارٹی کے 5 وزرا، 2 مشیر اور وزیر اعلیٰ کے 2 معاون خصوصی ہوں گے، 10 سے زائد وزرا اسی ہفتے حلف اٹھائیں گے۔

ملاقات کی اندرونی کہانی کے مطابق پنجاب کابینہ میں وزرا کے شامل کیے جانے کے بدلے میں پیپلز پارٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مکمل حمایت کرے گی۔

سابق صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان پرویز الہٰی کو آئینی طریقے سے ہٹانے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ پیپلز پارٹی پنجاب میں ضمنی الیکشن کے تمام حلقوں سے اپنے امیدوار دستبردار کروائےگی۔