چیئر مین پی ٹی آئی نے فوج کے خلاف اکسایا، کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کی منصوبہ بندی زمان پارک میں کی گئی: شرپسند حاشر کا انکشاف

چیئر مین پی ٹی آئی نے فوج کے خلاف اکسایا، کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کی منصوبہ بندی زمان پارک میں کی گئی: شرپسند حاشر کا انکشاف
سورس: File

لاہور: جناح ہاؤس لاہور حملے کا ایک اور مرکزی شر پسند بے نقاب ہو گیا۔ شر پسند حاشر خان درانی پی ٹی آئی انصاف یوتھ ونگ لاہور کا انفارمیشن سیکرٹری نکلا۔ حاشرخان آزادی مبارک کےنعرےاورلوگوں کواکساتارہا۔

انصاف یوتھ ونگ لاہور کے شر پسند انفارمیشن سیکرٹری حاشر خان درانی نے انکشاف کیا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد جو کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ ہوا اسکی منصوبہ بندی پہلے سے زمان پارک میں کی گئی۔ پی ٹی آئی کی قیادت نے یہ منصوبہ بنایا،  پارٹی لیڈر شب میں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید اور شیخ امتیاز شامل تھے۔ 

 شر پسند نے کہا کہ یہ سب پلاننگ پہلے سے کی ہوئی تھی جسکے تحت ہم نے حملہ کیا۔ اس نے مزید کہا کہ یہ حملہ اس بیانیہ کی عکاسی تھا جوعمران خان نے فوج کے خلاف ہمارے زہنوں میں بھرا۔

شر پسند حاشر خان درانی نے  تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں بھی حملہ کے وقت وہاں موجود تھا ، میں نے بھی وڈیو بنائی،  لوگوں کو اُکسایا کہ لوگوں انقلاب آگیا اور جھنڈا لہرا کر کہا کہ "لوگوں انقلاب مبارک ہو، ہم فوجیوں سے جان چھڑائیں گے، اس ملک کا فیصلہ چار جرنیل نہیں کر سکتے"۔

حاشر درانی نے مزید کہا کہ اس سب عمل کے دوران فوج کا رویہ بہت مثبت تھا، ہماری کی فوج کی جانب سے کسی عام شہری کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا۔ 

مصنف کے بارے میں