ایسا علاقہ جہاں کبھی بارش نہیں ہوئی

ایسا علاقہ جہاں کبھی بارش نہیں ہوئی
سورس: File

انٹارکٹیکا: انٹارکٹیکا کے علاقے  ڈرائی ویلیز میں بیس لاکھ سالوں سے بالکل بارش نہیں ہوئی۔ میک مرڈو ڈرائی ویلیز انٹارکٹیکا میں بڑی حد تک برف سے پاک وادیوں کی ایک قطار ہیں جو میک مرڈو ساؤنڈ کے مغرب میں وکٹوریہ لینڈ میں واقع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈرائی ویلیز میں انتہائی کم نمی پائی جاتی ہے اور آس پاس کے پہاڑ قریبی گلیشیئرز سے برف کے بہاؤ کو روکتے ہیں۔ اس 4 ہزار 800 مربع کلومیٹر کےعلاقے میں بالکل بارش  نہیں ہوتی۔ ان کا نام ان کی انتہائی کم نمی اور برف کے احاطہ کی کمی کی وجہ سے ڈرائی ویلیز رکھا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس خطے میں پہاڑوں کی شکل کی وجہ سے سمندر کی طرف جانے والی برف کا راستہ بھی تبدیل ہو جاتا ہے، اس لیے اس علاقے میں پانی نہیں پہنچ پاتا۔ ڈرائی ویلیز مکمل طور پر خشک ہیں اور منجمد درجہ حرارت کے باوجود یہاں برف نہیں پائی جاتی۔

وادیوں کے اس نیٹ ورک میں سب سے خشک جگہ ٹیلر ویلی میں فیرس ہلز ہے۔ امکان ظاہر کیا جاتاہے کہ اس خطے نے 14 ملین سالوں سے بارش نہ دیکھی ہو۔ یہاں اکثر تقریباً 200 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی ہیں جو فضا میں نمی پیدا ہونے کے کسی بھی امکان کو ختم کر دیتی ہیں۔

لائیو سائنس کے مطابق 2013 میں ڈینور میں جیولوجیکل سوسائٹی آف امریکہ کی سالانہ میٹنگ میں محققین نے اطلاع دی کہ انٹارکٹیکا میں فیرس ہلز سے پانی 14 ملین سالوں سے نہیں گزرا۔

مصنف کے بارے میں