چیئرمین پی ٹی آئی ،فیصل واوڈا،مراد سعید ، سلمان اقبال اور عمران ریاض کو شامل تفتیش کیاجائے: ارشد شریف کی والدہ کی سپریم کورٹ میں درخواست 

 چیئرمین پی ٹی آئی ،فیصل واوڈا،مراد سعید ، سلمان اقبال اور عمران ریاض کو شامل تفتیش کیاجائے: ارشد شریف کی والدہ کی سپریم کورٹ میں درخواست 
سورس: file

اسلام آباد : سینئرصحافی ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس میں  ارشد شریف کی والدہ نے  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ،فیصل واوڈا ،سلمان اقبال ، مراد سعید  اور عمران ریاض کو شامل تفتیش کرنے کیلئے درخواست دائر کردی ۔

ارشد شریف کی والدہ نے کہا ہے کہ ‏ارشد شریف کے قتل سے متعلق ان تمام افراد سے شواہد حاصل کئے جائیں۔مقدمہ کی حساسیت اور اہمیت کے پیش نظر سپریم کورٹ کے اقدام کو سراہتی ہوں۔ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات پاکستان میں ہونے والی سازش سے شروع کی جائے۔

درخواست میں انہوں نے موقف اختیا ر کیا کہ کئی افراد نے ارشد شریف کے قتل کی سازش بارے جاننے کا دعوی کیا ہے۔فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی رپورٹ اور نہ جے آئی ٹی رپورٹ فراہم کی گئی،۔سپریم کورٹ جے ائی ٹی سربراہ کو پانچ افراد کو تحقیقات میں شامل کرنے کا حکم دے۔

مصنف کے بارے میں