وٹس ایپ کا نیا فیچر کونسا ہے؟

وٹس ایپ کا نیا فیچر کونسا ہے؟

کیلیفورنیا: وٹس ایپ میں نیا فیچر متعارف کرایاجارہا ہے۔ کہاجارہا ہےکہ یہ بہت اہم فیچر تھا۔  انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے ایچ ڈی کوالٹی میں تصویر شیئر کرنے کے لیے فیچر متعارف کرانے جارہی ہے۔واٹس ایپ بیٹاانفو کے مطابق صارفین اس نئے فیچر کا استعمال کرتے ہوئے بہتر  معیار کی  تصویر  ایک دوسرے کو بھیج سکیں گے 

صارفین یہ اس فیچر کو تصویر شیئر کرتے وقت سامنے آنے والے آپشن پر کلک کرتے ہوئے استعمال کر سکیں گے جب بھی اعلیٰ معیاری اورزیادہ  ریزولوشن کی تصویر شیئر کرنی ہوگی تو ہر بار ایچ ڈی آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا تاکہ  مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکیں۔

وٹس ایپ کی  طرف  سے یہ فیچر فی الحال چند اینڈرائیڈ اور آئی او ایس بیٹا ورژن استعمال کرنے والوں کے لیے جاری کیا ہے۔ وٹس ایپ کی طرف سے یہ فیچر تمام صارفین کے لیے آئندہ دنوں میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔  تاہم  کمپنی کی طرف  سے حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں