پیپلز پارٹی نے کشمیر میں ٹھپے لگائے، دھاندلی قبول نہیں کریں گے: مسلم لیگ ن کا اعلان جنگ 

پیپلز پارٹی نے کشمیر میں ٹھپے لگائے، دھاندلی قبول نہیں کریں گے: مسلم لیگ ن کا اعلان جنگ 
سورس: Twitter

لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن الیکشن کا اعلان ہونے سے قبل ہی ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے ہیں۔ آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں ضمنی انتخابات میں پی پی کی برتری پر مسلم لیگ ن نے دھاندلی کا الزام لگا دیا ہے۔ 

پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق ایم پی اے حناپرویز بٹ نے ٹویٹ کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ٹھپے لگانے والا کام کشمیر میں بھی دکھا دیا ہے۔ ہم یہ دھاندلی منظور نہیں کریں گے۔ کشمیر میں پیپلز پارٹی کے لوگ دھاندلی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

 

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں جہاں مسلم لیگ ن کے مشتاق منہاس اور پیپلز پارٹی کے ضیاءالقمر آمنے سامنے ہیں۔ اب تک کے نتائج کے مطابق پی پی کو 2 ہزار سے زائد کی برتری ہے۔