پرانے انڈوں کو نئی ٹوکری میں ڈالنے سے استحکام نہیں آئے گا: سراج الحق

پرانے انڈوں کو نئی ٹوکری میں ڈالنے سے استحکام نہیں آئے گا: سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاکہنا ہے کہ پرانے انڈوں کو نئی ٹوکری میں ڈالنے سے استحکام نہیں آئے گا۔ امیرجماعت اسلامی نے  ایک بیان میں کہاکہ  امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پرانے انڈوں کو نئی ٹوکری میں ڈالنے سے استحکام نہیں آئے گا۔ آزمائے ہوئے لوگ اور پارٹیاں بہتری نہیں لا سکتیں۔ 

 امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ ظالم جاگیر دار اور کرپٹ سرمایہ دار امریکہ کے وفادار ہیں۔ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب سے جھوٹے وعدے کیے۔ جنوبی پنجاب کا پڑھا لکھا نوجوان باہر بھاگ رہا ہے۔ جنوبی پنجاب کا کسان پریشان اور خواتین مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔ 

انہوں نے کہا جماعت اسلامی نے کراچی میں اکثریت حاصل کی ہے۔ اکثریت کو اقلیت میں بدلا گیا تو حالات کی ذمہ دار حکومت سندھ ہوگی۔

مصنف کے بارے میں