آزاد کشمیر: ایل اے 15 ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا

آزاد کشمیر: ایل اے 15 ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا

 باغ:آزاد کشمیر ایل اے 15 ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے سردار ضیا القمر کامیاب ہوگئے ۔

آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 15 میں ضمنی الیکشن میں مکمل پولنگ سٹیشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے سردار ضیا القمر 22035 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق ایل اے 15 سے مسلم لیگ ن کے راجہ مشتاق منہاس 16271 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں الیکشن جیتنے پر ضیا القمر کو مبارکباد دی ۔ان کاکہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کا الیکشن جیتنا پیپلز پارٹی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے ضیا القمر کو الیکشن جیتنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پر ایک مرتبہ پھر اعتماد کرنے پر آزاد کشمیر کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

مصنف کے بارے میں