اسلام آباد ،راولپنڈی پر پولن الرجی کا زبردست حملہ

اسلام آباد ،راولپنڈی پر پولن الرجی کا زبردست حملہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی کےاندر اور اردگرد کے علاقوں پر موسمیاتی مرض پولن الرجی نے یلغار کر دی ہے، پولن الرجی کائونٹ جو 6 مارچ پیر کو 1733 تھا 7 مارچ منگل کو تیز رفتاری سے بڑھا اور یہ 4083 تک منگل کی شام جا پہنچا ۔

پولن الرجی کائونٹ میں تیزی سے اضافے سے بچوں عورتوں مردوں میں دمہ کی کیفیت پیدا ہونے لگی ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، وفاقی گورنمنٹ سروسز ہسپتال ،کیپیٹل ہسپتال سی ڈی اے، راولپنڈی میں بینظیربھٹو ہسپتال، ہولی فیملی ہسپتال، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ،پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکوں میں پولن الرجی سے دم گھنٹے کے مریضوں کی منگل کی رات قطاریں لگ گئیں۔

بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے شعبہ امراض ناک کان گلا کے سربراہ پروفیسرڈاکٹر محمد اسلم چوہدری سے جب جنگ نے پولن الرجی کی وبا اچانک پھوٹ پڑنے کے بارے میں استفسار کیا تو انہوں نے بتایا کہ پیر منگل کی رات اورمنگل کی جڑواں شہروں میں ہونے والی بارش نے پولن الرجی کائونٹ میں ڈیڑھ سو فیصد اچانک اضافہ کردیا ہے