آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قطری وزیراعظم سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قطری وزیراعظم سے ملاقات

دوحا:  قطر کے وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہ ۔اہم ملاقات کے دوران قطر  کے وزیر اعظم نے  فٹبال ورلڈ کپ کی سکیورٹی کیلئے پاک فوج سے مددمانگ لی۔شیخ عبداللہ الثانی نے کہا کہ پاکستان سے سائبر سیکورٹی اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں تعاون چاہتے ہیں.

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران قطر نے فٹبال ورلڈ کپ کی سکیورٹی کیلئے پاک فوج سے مددمانگی۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس خواہش کااظہار قطر کے وزیراعظم شیخ شیخ عبداللہ الثانی نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ قطر پاکستان سے سائبر سیکورٹی اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں تعاون چاہتا ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق جنرل قمر باجوہ نے قطرکو ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی.