پاکستان سپر لیگ دہشتگردی کیخلاف ایونٹ تھا، رمیز راجا

پاکستان سپر لیگ دہشتگردی کیخلاف ایونٹ تھا، رمیز راجا

لاہور :سابق کرکٹر رمیز راجا کا کہنا ہے کہ لاہور میں کرکٹ کی نہیں اس بات کی اہمیت تھی کہ پاکستان محفوظ ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق رمیز راجا  کا مزید کہناتھا کہ  پی ایس ایل دہشت گردی کے خلاف ایونٹ تھا ۔کامیاب انعقاد سے دہشت گردوں کو شکست دی گئی ۔

عمران خان کے تضحیک آمیز الفاظ پر رد عمل دیتے ہوئے سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے چھوٹے چھوٹے اقدامات کئے ہیں ۔عمران خان بات کو سمجھیں۔