جاپان میں غیر ملکیوں کی مستقل رہائش کے حصول کو انتہائی آسان کر دیا گیا

جاپان میں غیر ملکیوں کی مستقل رہائش کے حصول کو انتہائی آسان کر دیا گیا

ٹوکیو: جاپان میں رہائش اختیار کرنے کے لیے ماضی کے قوانین تو انتہائی سخت تھے مگر اب جاپانی حکومت نے غیر ملکیوں کو مستقل رہائش کے لیے موقع فراہم کر دیاہے ۔

جاپانی وزارت انصاف نے امیگریشن کے نئے قوانین کا اعلان کیا ہے جو مستقل رہائش کے خواہشمند غیرملکیوں کے لیے ہیں اور ملک کو توقع ہے کہ اس سے بیرون ملک سے باصلاحیت ورکرز کو لانے میں مدد ملے گی۔

ان قوانین کا اطلاق رواں ماہ سے ہورہا ہے اور ان کی مدد سے کچھ افراد وہاں مستقل قیام کا حق صرف ایک سال رہنے کے بعد ہی حاصل کرسکیں گے۔

بنیادی طور پر تمام غیر ملکی دس سال تک جاپان میں رہائش کے بعد مستقل رہائش کا حق حاصل کرنے کے اہل ہوتے ہیں۔

تاہم 2012 میں جاپان میں پوائنٹ پر مبنی سسٹم متعارف کرا کے اس عرصے کو کم کردیا گیا تھا خاص طور پر تین شعبوں میں جیسے ایڈوانس تدریسی تحقیقی سرگرمیاں، ایڈوانس ٹیکنیکل سرگرمیاں اور ایڈوانس بزنس منیجمنٹ سرگرمیاں۔

ان شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد پوائنس کی بنیاد پر پانچ سال بعد مستقل قیام کے ویزے کے حصول کے اہل قرار پاتے مگر اب نئے قوانین کے تحت اس دورانیے کو محض تین سال کردیا گیا ہے۔

70 پوائنٹس سے زائد حاصل کرنے والوں کو یہ سہولت حاصل ہوگی جبکہ 80 پوائنٹس سے زیادہ پر ایک سال بعد ہی ایسا ممکن ہوسکے گا۔یہ پیشکش ایشیائی ممالک پاکستان ، بھارت ،سری لنکا اور دنیا کے بیشتر ممالک کے لیے ہے ۔

مکمل طریقہ کار کے لیے جاپانی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ دیکھیں۔