طالبان کے پانچ رکنی وفد کا 3 ماہ میں دوسرا دورہ چین

طالبان کے پانچ رکنی وفد کا 3 ماہ میں دوسرا دورہ چین

بیجینگ: اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کا پانچ رکنی وفد چین کے دورے پر پہنچا ہے ،اس وفد کی چین آمد کا مقصد خطے میں جاری سیاسی صورت حال پر تبادہ خیال کرنا ہے۔ اس دورے کا ایک اور مقصد یورپین ممالک کے ساتھ جس میں ناروے، جرمنی ،فرانس اور برطانیہ کے ساتھ سیاسی تعلقات کو بحال کرنا ہے جس سے افغانستان میں قیم امن کو ممکن بنایا جا سکے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان وفد کی سربراہی شیر عباس ستانگزئی کر رہے ہیں، وفد میں مولوی شہاب الدین دلاور، جان محمد مدنی، سلام حنفی اور ڈاکٹر صالح شامل ہیں
چینی حکومت کی دعوت پر طالبان کا وفد بیجنگ پہنچ گیاطالبان اور چینی حکام میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال تنارعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے سے متعلق گفتگو ۔چینی حکومت کی دعوت پر طالبان کا وفد بیجنگ پہنچ گیا،طالبان اور چینی حکام میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال، تنارعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے سے متعلق گفتگو کریں گئے،یا د رہے چین ایک بڑی طاقت کے طور ابھر رہا ہے اور چین افغانستان میں جاری کشیدگی کو کم کرنا چاہتا ہے تاکہ ون روڈ ون بیلٹ منصوبے کو محفوظ کیا جا سکے۔