بالوں کو نرم و ملائم اور مضبوط بنانے کا ایک انتہائی آسان نسخہ

بالوں کو نرم و ملائم اور مضبوط بنانے کا ایک انتہائی آسان نسخہ

لندن: آپ شیمپو سے نہاتے ہوں گے لیکن اگر آپ اس میں نہانے سے پہلے نمک ملالیں تو آپ کو اس کی وجہ سے بہت زیادہ فائدہ ہوگا، اس لڑکی نے بھی سر دھوتے ہوئے شیمپومیں نمک ملا لیا جس سے اس کے بال انتہائی نرم وملائم ہوگئے اور چند ہی دنوں میں خشکی کا خاتمہ ہوگیا۔نمک میں موجود سوڈیم کلورائیڈ کی وجہ سے آپ کے بال نرم وملائم ہونے کے ساتھ خشکی سے پاک ہوجائیں گے۔

آئیے آپ کو شیمپو میں نمک ڈال کر سر دھونے کے فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔اگر آپ کے سر کی جلد آئلی ہوتو اس کی وجہ سے آپ کے بال چپ چپ کرتے رہیں گے اور آپ کو کافی جگہ شرمندگی کا سامنا ہوگالیکن اگر آپ شیمپو میں دو سے تین کھانے کے چمچ نمک ملالیں گے تو اس کی وجہ سے آئلی بال ٹھیک ہوں گے۔آپ دیکھیں گے کہ پہلی ہی بار بال دھونے سے یہ نرم ہوگئے ہیں۔

نمک ڈال کر شیمپو کرنے سے سر کی جلد پر موجود خشکی نہ صرف صاف ہوگی بلکہ خون کی گردش بہتر ہونے سے یہ دوبارہ بھی نہیں ہوگی۔اپنے بالوں کو گیلا کرلیں اور ان میں نمک چھڑکیںاور کچھ دیر بعد سر کو شیمپوکرلیں،آپ چاہیں تو دو چمچ نمک شیمپو میں ڈال کر سر دھوکر بھی مطلوبہ نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔

اگر آپ کے بال گررہے ہیں یا آپ گنجاپن کا شکار ہورہے ہیں تو شیمپو میں نمک ملاکر سر دھونے سے بال گرنا بند ہوجائیں گے اور ساتھ ہی نئے بال بھی اگیں گے۔بالوں کو گیلا کرنے کے بعد ان میں نمک چھڑکیں اور 15منٹ بعد سردھولیں۔ہفتے میں دو بار یہ عمل دہرائیں اور دوماہ بعد واضح فرق دیکھیں۔