امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیقات20مارچ کو ہوگی

امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیقات20مارچ کو ہوگی

واشنگٹن:امریکی ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی انتخابات میں روسی مداخلت پر تحقیقات کی کھلی سماعت 20 مارچ کو کرے گی۔انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین ڈیون نیومز کے مطابق یہ سماعت 20 مارچ کو ہوگی۔ اس سماعت کے لیے سی آئی اے کے ڈائریکٹر جیمز کومے کے علاوہ نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر مائیک راجرز کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
ہاد رہے امریکی خفیہ اداروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کو الیکشن میں روسی مداخلت کا نتیجہ قرار دیا تھا جس کے بعد صدر سابق صدر اوبامہ نے بھی تحقیقات کرنے کا اعلان کیا تھا.