اوٹاوا: کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو جو کہ اپنی شخصیت اور کردار کی وجہ سے دنیا بھر میں خاصی شہرت رکھتے ہیں تو وہی پھر ان کی بیوی نے ایک ایسا اقدام کر کے لوگوں کی توجہ حاصل کر لی۔ کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی بیوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ اپنے شوہر کے ہمراہ کھڑی ہیں۔
اپنی اس تصویر کے ساتھ انہوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک پیغام بھی لکھا ہے کہ جس میں کینیڈا کی خاتون اول صوفی گریگوری ٹروڈو نے کہا جو مرد خواتین کی عزت کرتے ہیں ان کی بھی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے اور خواتین کے طرح مردوں کا دن بھی منایا جانا چاہیئے۔
گریگوری ٹروڈو کی اس پوسٹ پر انہیں خواتین کے کچھ حلقوں کی جانب سے سماجی میڈیا پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے لیکن اس سب کے باوجود انہوں نے اس تنقید کو مثبت انداز میں لیتے ہوئے کہا یہ مکالمہ اس حوالے سے بہتر آغاز ثابت ہو گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں