خاتون شادی کے اٹھارہ سال بعد دلہن بن ہی گئی

خاتون شادی کے اٹھارہ سال بعد دلہن بن ہی گئی

قاہرہ :خاتون صحافی منال العیسوی شادی کی 18 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک بار پھر دلہن کے روپ میں سامنے آئیں۔

انہوں نے قاہرہ کے ایک شادی ہال میں اپنی شادی کی سالگرہ کی تقریب منعقد کی۔ تقریب میں عزیز واقارب اور دوست احباب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

منال العیسوی نے کہا کہ منفرد انداز میں شادی کی سالگرہ منانے کا مقصد غیر روایتی انداز میں شوہر سے محبت کا اظہار کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ دلہن کے روپ میں شادی کی سالگرہ کی تقریب شوہر کے لیے میری طرف سے ایک تحفہ ہے۔

اس تقریب کے موقع پر میں اپنے شوہر سے دانستہ اور غیر دانستہ غلطیوں پر معذرت کرنا چاہتی تھی اور یہ اس کا ایک بہترین موقع تھا۔