بالی ووڈ کی وہ اداکارائیں جن کے انداز فیشن بن گئے

بالی ووڈ کی وہ اداکارائیں جن کے انداز فیشن بن گئے

لاہور:اداکاراﺅں کی اداکاری کو تو لوگ پسند کرتے ہی ہیں لیکن ان کی شخصیت کا بھی اس میں کافی کمال ہوتا ہے اور شخصیت کے نکھار میں فیشن اور انداز کسی طور نظر انداز نہیں کئے جا سکتے۔بالی ووڈ کی بعض اداکارائیں ایسی رہی ہیں کہ جن کا انداز فیشن بن گیا اور لوگ آج تک اس کو فالو کرتے ہیں۔
مدھو بالا


بالی کی سب سے زیادہ حسین تصور کی جانے والی اداکارہ مدھو بالا کے بارے مین یہ کہا جاتا ہے کہ وہ جو لباس پہنتی تھیں یا جس انداز کا میک اپ اور ہئیر سٹائل بناتی تھیں خواتین اور اُس دور کی دیگر اداکارائیں اس کو فالو کرتی تھیں۔مدھو بالا کو بالی ووڈ کی سب سے فیشن ایبل خاتون تصور کیا جاتا ہے اور ان کے ہر لباس خاص طور پر فلم مغل اعظم میں پہنے گئے ملبوسات نے بہت شہرت پائی ۔اس کے علاوہ پلیٹس والی ساڑھی اور سکرٹ بھی مدھو بالا نے ہی بالی ووڈ میں متعارف کروائی۔
سائرہ بانو


سائرہ بونو کو بالی ووڈ کی سب سے پڑھی لکھی اداکارہ تصور کیا جاتا تھا وجہ یہ تھی کہ سائرہ نے بیرون ملک سے اعلی تعلیم حاصل کی تھی ۔سائرہ خوبصورت اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ کافی بولڈ بھی تصور کی جاتی تھیں ۔منی ساڑھی کا رواج بالی ووڈ میں سائرہ نے ہی رائج کیا اورخواتین کو ملبوسات کے ہم آہنگ زیورات پہننا بھیسائرہ نے ہی سکھایا۔
شرمیلا ٹیگور


شرمیلا کے بالی ووڈ میں مشہور ہونے کی وجہ ان کے مختصر لباس تھے اس سے پہلے اداکارائیں فیشن ایبل لباس تو زیب تن کرتی تھیں لیکن وہ کسی طور مختصر نہیں ہوتا تھا ۔شرمیلا کی دیکھا دیکھی ہی دیگر خواتین نے فلم میں مختصر لباس پہننے کی ہمت پکڑی اور یہ ایک رواج بن گیا۔
کرینہ کپور


بالی ووڈ کی ’بیبو‘ اعلی پائے کی ادکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ خوبصورت ،نازک اور ادائیں دکھانے میں ماہر ہیں۔کرینہ کی خو ش قسمتی یہ ہے کہ شادی اور بچے کے باوجود ان کی شہرت میں کوئی کمی نہیں آئی اور کرینہ بچے کی پیدائش کے فورا بعد ہی فیشن شو میں ریمپ واک کرتی نظر آئیں اور یہ انداز بھی آنے والی اداکاراﺅں کے لیے مثال بن گیا۔اور لوگوں نے بھی ان کو خوب پیار دیا اور کرینہ کے ہر روپ کو خوب سراہا۔