الیکشن کمیشن، عمران خان نااہلی کیس کی سماعت پانچ اپریل تک ملتوی

الیکشن کمیشن، عمران خان نااہلی کیس کی سماعت پانچ اپریل تک ملتوی

اسلام آباد: عمران خان نااہلی کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی زیر صدارت ہوئی تو وہاں پر عمران خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وہ دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے کیس کی تیاری نہیں کر سکے ۔ اس لئے عمران خان نااہلی کیس کی سماعت پانچ اپریل تک ملتوی کر دی۔

الیکشن کمیشن کے باہر ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ میں عمران خان کے خلاف مزید مقدمات دائر کر رہی ہے اور الیکشن کمیشن میں دائر ان کیسز کا کوئی جواز نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ انکوائری کمیشن نے الیکشن کمیشن کی 40 کوتاہیوں کی نشاندہی کی تھی لیکن الیکشن کمیشن نے اپنی کوتاہیاں دور کرنے کے لئے کچھ نہیں کیا۔

الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ اپنا قبلہ درست کرے تاکہ آئندہ انتخابات میں دھاندلی نہ ہو سکے۔ تحریک انصاف کے راہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن فری اینڈ فیئر الیکشن نہیں کرا سکا اس لئے الیکشن کمیشن ناکام ہے اور الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ آئندہ الیکشن سے پہلے اپنا کردار صاف کرے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں