عمران خان کا بیان نسل پرستانہ ہے  انہیں چٹی چمڑی سے پیار ہے ,نجم سیٹھی

عمران خان کا بیان نسل پرستانہ ہے  انہیں چٹی چمڑی سے پیار ہے ,نجم سیٹھی

لاہور :چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ عمران خان کا پھٹیچر والا بیان نسل پرستی پر مبنی ہے، انہیں چٹی چمڑی (سفید رنگ) سے پیار ہے ،وہ ہمارے رنگ کی عزت نہیں کرتے، انہیں اپنے بیان پر شرم آنی چاہیے۔عمران خان کے پھٹیچر والے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہاکہ عمران خان نے پی ایس ایل فائنل کھیلنے والے کھلاڑیوں کے بارے میں کہا کہ وہ افریقہ سے اٹھا کر لائے گئے۔
عمران خان کا یہ بیان انتہائی نسل پرستانہ تھا ¾ عمران خان نے اس بیان کے ذریعے کھلاڑیوں کی یہ تصویر بنانے کی کوشش کی کہ یہ کھلاڑی نہیں بلکہ بندر ہیں جو افریقہ میں کیلے کھاتے ہیں ¾ عمران خان کو اپنے اس بیان پر شرم آنی چاہیے۔عمران خان کو چٹی چمڑی سے پیار ہے تعلیم بھی انہوں نے گوروں کے ماحول میں پائی اوریہ پاکستانیوں کی اور ہمارے رنگ کی عزت نہیں کرتے۔
 نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ میں یہ بتانا ضروری سمجھتا ہوں کہ پی ایس ایل فائنل میں کھیلنے والے چار غیر ملکی کھلاڑی گولڈ، 2 ڈائمنڈ اور 2 پلاٹینم کیٹگری کے تھے اور یہ کھلاڑی نہ صرف اپنے ملک کیلئے کھیلتے ہیں بلکہ آئی پی ایل اور بگ بیش بھی کھیلتے ہیں۔