ایشوریا رائے کے والد اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل

ایشوریا رائے کے والد اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل

ممبئی: بالی ووڈ کی کوئین اور خوبصورت اداکارہ ایشوریا رائے بچن کے والد کرشنا راج رائے کی گزشتہ رات اچانک طبیعت خراب ہو گئی۔ انہیں ممبئی کے مشہور لیلا وتی اسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔

گزشتہ رات ایشوریا رائے بچن اور ان کے شوہر ابھیشک نے اسپتال میں ان کی عیادت کی ہے۔ ایشوریا رائے بچن نے اپنے مداحوں سے والد کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے اس سے پہلے چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں کہ ایشوریا رائے اور ان کے شوہر کے درمیان بڑھنے لگیں لیکن ان دونوں کو لیلا وتی اسپتال میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں