پنجاب اسمبلی اجلاس، اسپیکر رانا اقبال نے میاں اسلم کو شٹ اپ کال دیدی

پنجاب اسمبلی اجلاس، اسپیکر رانا اقبال نے میاں اسلم کو شٹ اپ کال دیدی

لاہور: پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 20 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس شروع ہونے کے صرف 5 منٹ بعد ہی کورم کی نشاندہی کی گئی جس پر اسپیکر نے اجلاس کی کارروائی 20 منٹ تک روک دی۔ حکومتی اراکین اسمبلی ٹی اے ڈی اے اور دیگر مراعات لینے کے باوجود ایوان میں نہیں آ رہے۔

وزیرق انون پنجاب رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ہلہ گلہ اور نعرے بازی کے علاوہ کوئی کام نہیں۔ وہ حکومت پر تنقید کی بجائے کورم کی نشاندہی کر دیتی ہے۔

اپوزیشن کورم کی نشاندہی کی غلط روایت ڈال رہی ہے کسی ممبر کو آنے کے لئے مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں دوبارہ کورم کی نشاندہی کرنے پر اسپیکر رانا اقبال نے تحریک انصاف کے میاں اسلم اقبال کو شٹ اپ کہہ دیا جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی اور اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور گو اسپیکر گو کے نعرے لگا دیئے۔

میاں اسلم اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر نے جھوٹ کو سچ کرنے کی کوشش کی اگر حق کی بات نہ ہو تو اسمبلی کو تالا لگا دیں۔ پہلے بھی سپیکر نے غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کئے آج بھی ایسا کیا اگر ایسا ہی چلتا رہا تو کل سے اسمبلی احتجاج کی نئی تاریخ لکھی جائے گی۔ تین روز سے اپوزیشن کی جانب سے بار بار نشاندہی کی جا رہی ہے لیکن اسپیکر ہیں کہ اس پر کان نہیں دھر رہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں