مقبوضہ کشمیر ، چار شہید بھائیوں کے والد لسہ خان وفات پا گئے

مقبوضہ کشمیر ، چار شہید بھائیوں کے والد لسہ خان وفات پا گئے

سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید والے چا ر بھائیوںکے والد 87سالہ لسہ خان ضلع اسلام آباد کے علاقے ککر ناگ میں وفات پا گئے ہیں۔ لسہ خان کے دو بھتیجے بھی بھارتی فوجیوں نے گزشتہ بیس برس کے دوران شہید کر دیے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لسہ خان کے تین بیٹے اور ایک بھتیجا مجاہد تھے جو قابض فوجیو ں کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے تاہم ان کے ایک بیٹے اور ایک بھتیجے کو مجاہدین کے بھائی ہونے کی پاداش میں شہید کیا گیا۔
لسہ خان نے پسماندگان میں اہلیہ اور ایک بیٹی چھوڑے جو ایک کچے مکان میں رہتے ہیں۔ ان کی بیٹی کی شادی قاضی گنڈ کے رہائشی منظور احمد سے ہوئی ہے ۔ لسہ خان طویل علالت کے بعد فوت ہو گئے اور انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خان کیا گیا۔