سوئٹزرلینڈ سے معلومات کے تبادلے کے معاہدے پر 21 مارچ کو دستخط کرینگے، ڈار

سوئٹزرلینڈ سے معلومات کے تبادلے کے معاہدے پر 21 مارچ کو دستخط کرینگے، ڈار

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان معلومات کے تبادلے کے حوالے سے معاہدے پر 21 مارچ کو دستخط ہونگے۔ یہ معاہدہ پاکستان کی اہم کامیابی ہے۔ جنوری 2018 سے معلومات کا تبادلہ شروع ہو جائے گا۔ بیانات آئے سوئٹزرلینڈ میں پاکستانیوں کے 80 سے 200 ارب ڈالرز موجود ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ سوئٹزرلینڈ نے معاہدے کیلئے شرائط رکھیں تھیں مگر حکومت پاکستان نے کوئی شرط قبول نہیں کی جس کے بعد وہ بغیر شرائط معاہد کر رہے ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے او ای سی ڈی کے ملٹی لیٹرل کنونشن آن ٹیکس میٹرز کی رکنیت حاصل کر لی۔ رکنیت سے دنیا کے 104 ممالک سے ٹیکس معلومات کا تبادلہ ممکن ہو سکے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں