ڈسکہ میں پیش آنے والا واقعہ کسی فلم کے اسکرپٹ سے کم نہیں

ڈسکہ میں پیش آنے والا واقعہ کسی فلم کے اسکرپٹ سے کم نہیں

ڈسکہ: جواں سالہ مغوی لڑکی کی لاش والدین نے شناخت کے بعد دفنا دی،لیکن پولیس تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ لڑکی زندہ ہے ،جس نے گوجرانولہ میں شادی کرلی ہے.

رواں برس 8فروری کو تھانہ صدر میں محمد اکرم نے اپنی17سالہ بیٹی کے اغواء کا مقدمہ درج کرایا. 
چند روز بعد نہر اپر چناب سے جواں سالہ لڑکی کی لاش ملی ،جس کی شناخت اکرم نے اپنی بیٹی مہوش کے نام سے کی, پولیس نے لاش ورثاء کے حوالے کی جس کو دفنا دیا گیا۔ 
اغواء کے مقدمے کی تحقیقات میں پولیس نے انکشاف کیا کہ مغوی لڑکی مہوش زندہ ہے،جس نے گوجرانوالہ میں نکاح کرلیاہے۔ 
پولیس کے مطابق لڑکی کو جلد بازیابی کے بعد عدالت میں پیش کیا جائیگا۔سوال یہ ہے کہ اگر مہوش زندہ ہے،تو دفنائی جانیوالی لڑکی کون تھی اور کہاں سے آئی؟

مصنف کے بارے میں