افتخار ٹھاکر نے ڈھول بجانے والی حسینہ کو شادی کی پیشکش کردی

لاہور: پاکستانی فلم و شوبز انڈسٹری کے معروف کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے ماڈل وڈھول پلیئر ارشمہ خان کو شادی کی پیشکش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق افتخار ٹھاکر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو کی ریکارڈنگ کے دوران مذاق کرتے ہوئے ارشمہ خان کو شادی کی پیشکش کی مگر ارشمہ خان نے ان کو کھرا جواب دیاہے۔

افتخار ٹھاکر نے ڈھول بجانے والی حسینہ کو شادی کی پیشکش کردی

لاہور: پاکستانی فلم و شوبز انڈسٹری کے معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر نے ماڈل وڈھول پلیئر ارشمہ خان کو شادی کی پیشکش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق افتخار ٹھاکر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو کی ریکارڈنگ کے دوران مذاق کرتے ہوئے ارشمہ خان کو شادی کی پیشکش کی مگر ارشمہ خان نے ان کو کھرا جواب دیاہے۔
مزاحیہ شو میں ارشمہ خان نے ڈھول بجا کر اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا۔اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ افتخار ٹھاکر نے شادی کی جو پیشکش کی تھی وہ مزاحیہ شو کے سکرپٹ کا حصہ تھی جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ میں افتخار ٹھاکر ، امان اللہ ، واسع چوہدری سمیت سب کی عزت کرتی ہوں اور یہ سب مجھے اپنے بچوں کی طرح محبت کرتے ہیں۔