بالی وڈ فلم ”نور“ پاکستان میں بھی ریلیز کی جائے گی

بالی وڈ فلم ”نور“ پاکستان میں بھی ریلیز کی جائے گی

ممبئی: اداکارہ سوناکشی سنہا کی فلم ”نور“ پاکستان میں بھی ریلیز کی جائے گی۔

پروڈیوسر بھوشن کمار سے پاکستان میں فلم کی ریلیز کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں بھی فلم کی ریلیز کر رہے ہیں۔ فلم کے ہدایتکار سنیل سپی نے کہا کہ ناول خیالات سے بھرپور ہے، ہم نے ناول کے کرداروں پربہت محنت کی ہے۔
سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ فلم نور میں صحافی کے کردار کے بعد صحافیوں کے لئے میری عزت اور بھی بڑھ گئی ہے۔سیلیبرٹی ہونے کے ناطے میں نہیں جانتی کہ صحافی اپنے پیشے میں کن مشکلات سے گزرتے ہیں لیکن فلم کے بعد مجھے اس بات کا اندازہ ہو گیا ہے اور میرے نزدیک صحافیوں کے لئے عزت اور بھی بڑھ گئی ہے ۔

فلم ”نور“ 21 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں