شاہ رخ اور انوشکا کی آنیوالی فلم کا متوقع نام "دی رنگ" اور "رہنما" ہوگا یا نہیں

شاہ رخ اور انوشکا کی آنیوالی فلم کا متوقع نام "دی رنگ" اور "رہنما" ہوگا یا نہیں

شاہ رخ اور انوشکا کی آنیوالی فلم کا متوقع نام

نئی دہلی : سپر اسٹار شاہ رخ خان فلمساز امتیاز علی کی آئندہ آنے والی فلم میں انوشکا شرما کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے، تاحال نام فائنل نہیں ہوا۔ شاہ رخ اور انوشکا کی آنیوالی فلم کا متوقع نام "دی رنگ" اور "رہنما" ہوگا یا نہیں، اس حوالے سے فلمساز امتیاز علی نے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ فلم کا نام ابھی نہیں رکھا گیا۔ شاہ رخ خان اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ نئی آنیوالی فلم میں ٹورسٹ گائیڈ کا کردار ادا کریں گے۔

کنگ خان اس سے قبل "رب نے بنادی جوڑی" اور "جب تک ہے جان" میں انوشکا کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، اور یہ ان کی جوڑی کی تیسری فلم ہوگی.