اداکار پرکاش راج نےمداح کی جانب سے سیلفی لینے پر اس کا موبائل فون چھین کر زمین پر دے مارا

اداکار پرکاش راج نےمداح کی جانب سے سیلفی لینے پر اس کا موبائل فون چھین کر زمین پر دے مارا

اداکار پرکاش راج نےمداح کی جانب سے سیلفی لینے پر اس کا موبائل فون چھین کر زمین پر دے مارا

چنئی: معروف بھارتی اداکار پرکاش راج نے ایئرپورٹ پرمداح کی جانب سے سیلفی لینے کی کوشش پر اس کا موبائل فون چھین کر زمین پر دے مارا۔

پرکاش راج مقامی فلم نگری میں طویل عرصے سے جلوہ گرہورہے ہیں اور بالی ووڈ میں بھی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں اجے دیوگن کی فلم’’سنگھم‘‘،سلمان خان کی’’وانٹڈ‘‘ اور ’’دبنگ 2‘‘ میں بھی شامل ہیں جب کہ انہوں نے ولن کے کردارسے خوب شہرت سمیٹی لیکن اب حقیقی زندگی بھی ولن کا روپ دھار لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرکاش راج کو چنئی ایئرپورٹ کے لاؤنج سے باہر جاتے ہوئے مداحوں نے گھیر لیا اور ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی جس پر اداکار غصے میں آگئے اور ایک مداح کا موبائل فون چھین کرزمین پر پٹخ دیا جس سے موبائل فون ٹوٹ گیا تاہم اداکارمداح کی شکایت کے باوجود  بغیر کوئی توجہ دیئے گھر روانہ ہوگئے۔