سائیکل پراسلام آباد سے خنجراب تک کا سفر طے کرنے والی قوم کی باہمت بیٹی

سائیکل پراسلام آباد سے خنجراب تک کا سفر طے کرنے والی قوم کی باہمت بیٹی

سائیکل پراسلام آباد سے خنجراب تک کا سفر طے کرنے والی قوم کی باہمت بیٹی

اسلام آباد: پہلی پاکستانی خاتون سائیکلسٹ نے وفاقی دارلحکومت سے خنجراب تک کا کٹھن سفر طے کر کے  پہلی پاکستانی خاتون سائیکلسٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

دنیا بھر میں 8 مارچ کو یومِ خواتین منایا جاتا ہے جس کا مقصد مختلف ممالک میں بسنے والی باہمت خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہوتا ہے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ایسی باہمت خواتین ہیں جنہوں نے اپنے مشکل ماضی کو شکست دے کر نئی زندگی شروع کی اور کامیابیاں سمیٹیں۔

پاکستان کی پہلی خاتون سائیکلسٹ ثمر خان کا تعلق خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر دیر سے ہے، سوشل میڈیا پر اپنے ماضی کو بیان کرتے ہوئے اُن کا کہنا ہے کہ ’’اُن کی پسند کی شادی ہوئی مگر شوہر اور سسرال والوں نے اُن پر اس قدر مظالم کیے کہ جینے کی خواہش ختم ہوگئی‘‘۔