شعیب ملک 300 ٹی 20 میچ کھیلنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

شعیب ملک 300 ٹی 20 میچ کھیلنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

دبئی: اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک 300 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے پاکستان کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔انہوں نے یہ اعزاز دبئی میں پی ایس ایل تھری کے 17 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میدان میں اتر کر حاصل کیا اور اس میچ کو انہوں نے شاندار نصف سنچری سے یادگار بھی بنایا۔

36 سالہ شعیب ملک اپنے 13 سالہ کیریئر میں اب تک 15 مختلف ٹیموں کی نمائندگی کرچکے ہیں جس میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم اور متعدد ڈومیسٹک لیگز کی ٹیمیں شامل ہیں۔شعیب ملک کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ مختلف ٹیموں کی 97 میچز میں قیادت کرچکے ہیں اور وہ کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں میچز جیتنے کے اعتبار سے کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک ہیں اور ان کی کامیابی کی شرح 69 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں ناکام ہونے کی وجہ ناقص فیلڈنگ کو قرار دیدیا
 
 شعیب ملک اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں کومیلا وکٹورینز، کراچی کنگز، ملتان سلطانز، پاکستان کرکٹ ٹیم، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز، سیالکوٹ ریجن اور سیالکوٹ اسٹالینز کی قیادت کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ملتان سلطانز کیخلاف 2 وکٹوں سے فتح
  

وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دنیا میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بیٹسمین بھی ہیں اور مختلف ٹیموں کی نمائندگی کرتے ہوئے اب تک 7653 رنز بناچکے ہیں جن میں انٹرنیشنل، ڈومیسٹک اور لیگ میچز شامل ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں