عمر گل نے ٹی 20 کرکٹ میں وکٹوں کی ڈبل سنچری عبور کر لی

عمر گل نے ٹی 20 کرکٹ میں وکٹوں کی ڈبل سنچری عبور کر لی
کیپشن: فوٹو بشکریہ پی ایس ایل فیس بک

 دبئی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر عمر گل ان دنوں پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کر رہے ہیں پی ایس ایل کے اایونٹ تھری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف انہوں نے اپنا پہلا میچ کھیلا اور اس میچ میں عمر گل نے 24 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا ۔ یہ پی ایس ایل کی تاریخ کی دوسری عمدہ باؤلنگ ہے اس سے قبل روی بوپارہ نے 16 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک 300 ٹی 20 میچ کھیلنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

عمر گل کو اس شاندار کارکردگی کی وجہ سے مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تاہم ان کی ٹیم یہ میچ ہار گئی تھی ۔ کوئٹہ کیخلا ف 6 وکٹیں حاصل کر کے عمر گل نے ٹی 20 کرکٹ میں ڈبل سینچری کر ڈالی ہے ۔ان کی وکٹوں کی تعداد 201 ہے ۔ عمر گل دوسرے باؤلر ہیں جنہوں نے ٹی 20 میں تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کیں ۔عمر گل نے یہ کارنامہ 147 میچز میں انجام دیا۔تیز ترین 200 ٹی وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ سعید اجمل کے پاس ہے جنہوں نے یہ کارنامہ 139 میچ کھیل کر سرانجام دیا ۔

یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں ناکام ہونے کی وجہ ناقص فیلڈنگ کو قرار دیدیا

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 200 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ شاہد آفریدی، سعید اجمل، سہیل تنویر اور اظہر محمود بھی انجام دے چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں